پوسٹ گریجوایٹ ایڈمشن کمیٹی کا اجلاس‘ چلڈرن ہسپتال کیلئے PGRs کی سیٹوں میں اضافہ‘ تعداد 112 ہو گئی

17 جولائی 2017

لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کی زیرصدارت پوسٹ گریجوایٹ ایڈمشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چلڈرن ہسپتال کی توسیع کے بعد ہسپتال کیلئے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کی سیٹوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا اور سیٹوں کی تعداد بڑھا کر 112 کردی گئی ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال 110 بستروں کا ہو گیا ہے لہٰذا ابیڈز اور فیکلٹی کے تناسب سے PGRs کی سیٹوں میںاضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے امراض اطفال کے مختلف شعبوں خصوصاً پیڈز سرجری اور دل کی بیماریوں کے علاج کیلئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی پورے ملک میں کمی ہے اور چلڈرن ہسپتال کو پیڈیاٹرک کے شعبہ میں ڈاکٹر کی تربیت میں لیڈ لینا چاہئے۔