نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 زخمی,پاک فوج کا منہ توڑ جواب

17 جولائی 2017 (15:20)
نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 زخمی,پاک فوج کا منہ توڑ جواب

نکیال:بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر کے علاقے ترکنڈی میں گولہ باری کی ہے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں، بھارتی گولہ باری کے باعث تین مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں ستھریاں کے مقام پر بھارتی فوج کی جانب سے سرحد پار سے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس سے گاڑی دریا میں جا گری تھی ، حادثے میں گاڑی میں سوار فوج کے 4 جوان ڈوب گئے تھے ، جن میں سے ایک شہید کے جسد خاکی کو دریا سے نکالا گیا تھاجبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔