آئی ایس پی آر نے پشاور خود کش حملے میں میجر جمال کی شہادت کی تصدیق کردی

17 جولائی 2017 (14:34)
آئی ایس پی آر نے پشاور خود کش حملے میں میجر جمال کی شہادت کی تصدیق کردی

راول پنڈی :آئی ایس پی آرنے پشاور خود کش حملے میں ایف سی میجر جمال کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملہ آورموٹر سائیکل پرسوار تھا،جبکہ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق حملے میں 10 سے 12 کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا۔پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے پشاور کے علاقے ناران باغ میں ایف سی کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں فرنٹئیر کور کے میجر جمال کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کی موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے حملہ کیاجس کے نتیجے میں میجر جمال شیراں شہید جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے، زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور میں طبی امداد دی جارہی ہے.