پشاور:ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ، میجر سمیت 2 اہلکار شہید،10افراد زخمی

17 جولائی 2017 (12:16)
پشاور:ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ، میجر سمیت 2 اہلکار شہید،10افراد زخمی

پشاور/اسلام آباد:پشاور کے علاقے حیات آباد میں باغ ناران کے قریب جہاز چوک میں ایف سی کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار کے خود کش حملے میں ایک میجر سمیت 2سیکیورٹی اہلکار شہیدجبکہ 10افراد زخمی ہوگئے جن میں تین اہلکار اور دو خواتین شامل ہیں.دھماکے میں ایف سی کی دو گاڑیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہیں.بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 10کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا،کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے یہ حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح خودکش حملہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کی گاڑی کی حیات آباد کے باغ ناران کے قریب سے گزر رہی تھی کہ جہاز چوک میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی ، جس کے نتیجے میں ایف سی کے میجر شہیدسمیت 2اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایف سی کے تین اہلکار ، دو خواتین سمیت10 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایدھی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں. زخمیوں کو فورا ًقریبی حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کردیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ا س کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ایس پی کینٹ ملک عمران نے بتایا کہ فرنٹیئر کور کی ڈبل کیبن گاڑی ایف سی کیمپ حیات آباد سے قلعہ بالا حصار میں واقع ایف سی ہیڈ کوارٹر کی طرف جارہی تھی کہ جہاز چوک میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ملک عمران کے مطابق حملہ آوار موٹر سائیکل پر سوار تھا اور جونہی گاڑی چوک پر پہنچی تو حملہ آور نے موٹر سائیکل ڈبل کیبن گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ایف سی کی دو گاڑیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرلئے .بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 10کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔بی بی سی کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے یہ حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم میاں نواز شریف، گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ،وزیر اعلی پر ویز خٹک ،عمران خان ، سراج الحق،مولانا فضل الرحمن ،آصف زرداری ،بلاول بھٹو زرداری ، اسفندیار ولی خان اور دیگر سیاسی رہنماﺅں نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے ۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے آئی ایف سی سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...