ویمنز ورلڈ کپ ،پہلا سیمی فائنل کل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا

17 جولائی 2017

لندن(آئی این پی ) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل(کل)منگل کو میزبان ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کانٹی گرانڈ، برسٹول میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل 20 جولائی کو ہو گا جس میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کانٹی گرانڈ، ڈربی میں پنجہ آزما ہوں گی۔ چیمپئن کا فیصلہ 23 جولائی کو ہوگا۔