مصر نے پاک،مصر انٹر نےشنل سکواش سیریزجیت لی

17 جولائی 2017

اسلام آباد (سپورٹس ڈےسک )جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیف آف آرمی سٹاف سرینا ہوٹلز کے تعاون سے مصحف علی میر سکواش کمپلکس اسلام آباد میںمنعقدہونے والی پاک مصر سکواش سیریز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے فائنل میچ بھی دیکھا۔ مصرنے یہ پاک مصر سکواش سیریز 3-2سے جیت لی ۔ اختتامی دن میں دو میچزکھیلے گئے ۔ پہلے میچ میںپاکستان کے اسرار احمد نے مصر کے ابوالغرکو جبکہ دوسرے اور آخری میچ میں پاکستان کے فرحان محبوب نے ورلڈ نمبر 2مصر کے کریم ابدالغواد کو سیریز کی سب سے بڑی اپ سیٹ شکست دی۔ مہمانِ خصوصی نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں تقیسم کیں۔ ائیر مارشل شاہد اختر علوی، سینئر وائس پریذیڈنٹ پاکستان سکواش فیڈریشن اور سابقہ ورلڈ چیمپئنز قمر زمان، جہانگیر خان،جان شیر خان کے علاوہ سکواش کے دلدادہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا۔ قبل ازیںائےر مارشل اسد لودھی ، قائم مقام چیف آف ائےر سٹاف،پاکستان ائےر فورس نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔