سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول پر 4روزہ تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ

17 جولائی 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈپنجاب کا دنیائے سوئمنگ کے بڑے نام اولمپک گولڈ میڈلسٹ نک گالنگھم اور 2انٹرنیشنل سوئمنگ کوچز سے سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول پر کوچز اور سوئمرز کےلئے 4روزہ تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈائریکٹرکوچنگ اینڈ ٹریننگ محمد حفیظ بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن نے سوئمنگ کے کھیل کو فروغ دینے کےلئے سوئمنگ کے انٹرنیشنل کوچز سے 30جولائی سے 4روزہ کوچز اینڈ سوئمرزکےلئے تربیتی کیمپ کا فیصلہ کیا ہے ، تربیتی کورس میں ملک کے تمام صوبوں سے کوچز اینڈ سوئمرز شرکت کریں گے ، جن کی رجسٹریشن بھی شروع کی جارہی ہے۔دنیائے سوئمنگ کے بڑے نام اولمپک گولڈ میڈلسٹ ، ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کامن ویلتھ گیمز اور یورپین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ مسٹر نکولس گالنگھم (نک) اور ان کے ساتھ انٹرنیشنل فی میل کوچ جوڈنکزاوربنجمن گلالنگھم بھی ہمراہوں گے ۔ انٹرنیشنل کوچز پاکستان آکر سوئمنگ کے فروغ کےلئے کوچز اور سوئمرز کوٹریننگ دیں گے، ٹریننگ کورس کا انعقاد سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام 30جولائی سے 2اگست تک سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول پر ہوگا۔