کولمبو ٹیسٹ:سری لنکا پہلی اننگز میں 346پر آﺅٹ،زمبابوے کو 262کی مجموعی برتری حاصل

17 جولائی 2017

کولمبو (سپورٹس ڈےسک )زمبابوے اورسری لنکا کا واحد ٹےسٹ فےصلہ کن مرحلے مےں داخل ہو گےا سری لنکا کی ٹےم پہلے اننگز مےں 346 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی اور اسے صرف دس رنز کا خسارہ ہوا۔ زمبابوے نے اپنی دوسری اننگز مےں 6 وکٹ پر 252 رنز بنالئے اور اسے سری لنکا پر 262 کی برتری حاصل ہے ۔سری لنکا کی جانب سے اپل تھرنگا اور کرونارتنے نے پہلی وکٹ میں 84 رنز کی شراکت قائم کرکے بہترین آغاز کیا لیکن بعد میں آنے والے بلے باز اس سلسلے کو قائم نہ رکھ سکے۔کرونارتنے 25 اور مینڈس 11 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جس کے بعد تھرنگا نے اسکور کو 116 تک پہنچایا تھا کہ وہ 71 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد رن آو¿ٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔کپتان چندی مل اور سابق کپتان اینجیلو میتھیوز نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن چندی مل کی ہمت 212 کے مجموعے پر جواب دے گئی۔چندی مل 55 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے اور میتھیوز 41 رنز بنا سکے۔دلروان پریرا 33 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ 6 رنز بنانے والے نیروشان ڈکویلا کی وکٹ کریمر نے حاصل کی۔ سری لنکا ٹےم پہلے اننگز مےں 346 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی اور اسے صرف دس رنز کا خسارہ ہوا۔زمبابوے کی جانب سے کریمر نے5 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے نے اپنی دوسری اننگز مےں 6 وکٹ پر 252 رنز بنالئے اور اسے سری لنکا پر 262 کی برتری حاصل ہے ،زمبابوے کی دوسری اننگز کا آغاز تباہ کن تھا 59 پر نصف ٹےن پوےلےن واپس چلی گئی اس موقع پر سکندر رضا کرےز پر آئے اور ٹےم کو تباہی سے بچاےا پی جے مور اور والر نے ان کا خوب ساتھ نبھاےا سکندر رضا 97 پر ناقابل شکست ہےں جبکہ والر 57 پر کھےل رہے ہےں جبکہ پی جے مور چالےس رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے زمبابوے نے اپنی دوسری اننگز مےں 6 وکٹ پر 252 رنز بنالئے اور اسے سری لنکا پر 262 کی برتری حاصل ہے۔اس سے پہلے زمبابوے کی پوری ٹیم 356 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی تھی۔کریگ ارون نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 160 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو بہتر پوزیشن پر لاکھڑا کیا، سکندر رضا اور میلکم والر نے 36،36 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں، کمارا اورگنارتنے کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔