شادی کیلئے تیار ہوں مگر اپنی نہیں ‘ثانیہ مرزا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

17 جولائی 2017

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی بلے باز شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر تازہ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ شادی پر جانے کیلئے مشرقی طرز کا لباس پہنے نظرآرہی ہیں۔ تصاویر میں انہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا ہے اور لکھا کہ ”شادی کیلئے تیار ہوں مگر اپنی نہیں ۔تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ثانیہ مرزا کسی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے تیار ہو رہی ہیں اور اس کیلئے انہوں نے یہ خصوصی ڈریس بھی تیار کرایا ہے۔عموما ٹراوزر شرٹ یا ٹینس کے کھیل کے حوالے سے مخصوص کٹ پہنے نظرآنیوالی ثانیہ مرزا کو مشرقی لباس میں دیکھ کر مداحوں سے خوب پزیرائی مل رہی ہے