سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کی ذیلی کمیٹی کا آج اجلاس

17 جولائی 2017

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج11بجے کمیٹی روم نمبر ایک پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی کنوینر سینیٹر کلثوم پروین کریں گی۔ اجلاس میں نیشنل کونسل ہومیو پیتھی کےانتخابات میں تاخیرکی وجہ اور نیشنل کونسل ہومیو پیتھی میں ڈاکٹرز کی رجسٹریشن اور ان کے نام و پتہ کی درستگی کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔