قی محتسب نے شہری کی درخواست پر سوئی گیس سے جواب طلب کرلیا

17 جولائی 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی محتسب نے کالم نگار اور سماجی شخصیت سید مزمل حسین کی درخواست پر سوئی ناردرن گیس کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔وفاقی محتسب کے مشیر عبدالحمید نے سید مزمل حسین کی درخواست کی سماعت کی۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ ریور گارڈن میں 2015 سے رہائش پذیر ہیں۔سوئی گیس کمپنی واجبات جمع کرانے کے باوجود انہیں گیس کنکشن نہیں دے رہی اور امتیازی سلوک کر رہی ہے۔