ورکرز ویلفیئر فنڈ نے باصلاحیت بچوں میں 22کروڑ 88لاکھ سکالر شپ تقسیم کئے

17 جولائی 2017

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ورکر ویلفیئر فنڈ( ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے انڈسٹریل ورکرز کے باصلاحیت بچوں میں228.801 ملین روپے بطور سکالر شپ تقسیم کئے ۔ حکام کے مطابق ورکر ویلفیئرفنڈ نے گذشتہ مالی سال 2016-17ءکی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران انڈسٹریل ورکرز کے باصلاحیت بچوں میں338.801 ملین روپے بطور سکالر شپ تقسیم کئے جبکہ اس کے علاوہ ورکرز کے بچوں کی شادی گرانٹ کے تحت 9.47ملین روپے بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق 95 جاں بحق ورکروں کے خاندانوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے ادا کئے گئے جن میں 26 ورکرز حادثات میں جاں بحق ہوئے تھے ۔ان خاندانوں میں12.8 ملین روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔

سکالرشپ