چلڈرن بک کلب،قیصری علوی اور ملک مبشر نے بچوں کو کہانی اور بچپن کے واقعات سنائے

17 جولائی 2017

اسلام آباد (پ ر) نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کے مرکزی آڈیٹوریم میں ”چلڈرن سمربک کلب“ میں گزشتہ روز نامور ماہرِ تعلیم پروفیسر قیصرہ علوی نے بچوں کو اسٹوری ٹیلنگ سیشن میں ایک دلچسپ اور سبق آموز کہانی سُنائی اور بعد میں کہانی سے متعلق سوالات کر کے اُنہیں کہانی ذہن نشین بھی کرائی۔نامور ماہرِ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر ملک حسین مبشر نے بھی سمر بُک کلب میں شرکت کی اور بچوں کو اپنے بچپن کے اہم واقعات سناتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ آپ اپنے والدین اور اساتذہ کا ہمیشہ احترام کریں اور کتاب کو اپنا مخلص دوست سمجھیں ۔ چلڈرن سمر کلب میں دی لنکس اسکول کے عقیل جان نے کی بورڈ پر انگلش/اُردو نظموں اور قومی نغمہ ”دل دل پاکستان “ کی دُھنیں بجائیں اور آیٹوریم میں موجود تمام بچوں نے اونچی آواز میں نظمیں اور ترانہ گایا۔ مس زریں وقار نے آرٹ ورک میں کاغذ سے گڑیا(Doll)بنانا سکھائی۔