ترکی کے سفیر کی دعوت پر عبداﷲ گل کی وفد کیساتھ تقریب میں شرکت

17 جولائی 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)عبداللہ گل چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان نے ترکی سفیر کی خصوصی دعوت پر 15 جولائی 2016 کی ترکی میں نا کام بغاوت کی تقریب میں شرکت کی جس میں معزز سفارت کار سینیٹرز اور تحریک جوانان پاکستان کے وفد نے شرکت کی اس موقع پر ترکی کے سفیر نے خصوصی طور اپنی تقریر میں شہداءکو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پارلیمنٹ سینٹ اور تحریکِ جوانانِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد عبداللہ گل چیئرمین تحریک جوانان پاکستان نے اپنے وفد میں شامل آیت اللہ نیازی ، طارق محمود ، عابد حسین ، منصور خلیل ، کومل ، آصفہ ہاشمی ،سیدہ صباءکاظمی اورطیبہ کا ترکی اور قطر کے سفیروں سے خصوصی تعارف کروایا۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...