وزیراعظم محمد نوازشریف سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،بیگم شاہدہ قدیر

17 جولائی 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر نائب صدر بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔اتوار کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف20کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،۔مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ مخالفین سے پاکستان کی ترقی کیلئے وزیراعظم نوازشریف کے اقدامات ہضم نہیں ہو رہے ۔