پاکستان مسلم لیگ(ن) کسی بھی سازش سے نہیںگھبر ائے گی،راجہ سفیر

17 جولائی 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ اسلام آباد کے صدر راجہ سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کسی بھی سازش سے نہیںگھبر ائے گی اور عوامی خدمت کا مشن ہر قیمت پر جاری رکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی استحکام ملکی معیشت،ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے ،پوری پاکستانی قوم وزیراعظم نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والےوزیراعظم نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والے پاکستان دشمن ہیں۔ایک بیان میں مسلم لیگی رہنماراجہ سفیر نے کہاکہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستا ن میں معاشی انقلاب آئے گا مگر پاکستان مخالف قوتیں ملک میں سیاسی عدم استحکام ،افراتفری اور بے چینی پیدا کرکے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتی ہیں،پاکستانیوں کو سی پیک کی سزادی جا رہی ہے۔