پرائیویٹ حج ‘ دھوکہ دہی اورفراڈ سے بچانے کیلئے موبائل میسج 8331 سروس شروع

17 جولائی 2017

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کرنے والوں کو دھوکہ دہی اورفراڈ سے بچانے کیلئے موبائل میسج 8331 سروس شروع کر د ی ہے ۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے ذریعے جو حضرات حج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے یہ تصدیق کرلیں کہ جس حج کمپنی ، ٹور آپریٹرز کے ذریعے آپ لوگ بکنگ کرنا چاہتے اس کے پاس حج کا کوٹہ ہے بھی یا نہیں تصدیق کیلئےاپنے کسی بھی موبائل نمبر سے کمپنی انرولمنٹ نمبر لکھ کر 8331پر ایس ایم ایس کریں۔ اس سروس کے ذریعے عازمین حج ٹور آپریٹر ، حج گروپ آرگنائزر کے چیف ایگزیکٹو کا نام وزارت سے آلاٹ کردہ حج کوٹہ اور دفتر کا پتہ اور وزارت کے ساتھ انرولمنٹ معلوم کر سکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے پہلی اور اپنی طرز کی منفرد ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی عازمین حج کو دھوکہ دہی ، فراڈ سے بچانے کیلئے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔ یہ ٹیکنالوجی عازمین حج کو انکے ٹور آپریٹرز کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کرے اور انہیں ایجنٹس کے ممکنہ دھوکے ، فراڈ اور غلط بیانی سے محفوظ رکھے گی اور عازمین حج جعل ساز کمپنیوں سے بچ سکیں گے۔وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین حج سے درخواست کی ہے کہ اپنی حج پرواز سے دس دن پہلے متعلقہ حاجی کیمپ سے پولیو ، گردن توڑ بخار اور نزلہ کی مفت ویکسینیشن ضرور کروا لیں تاکہ سعودی عرب میں قیام کے دوران بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین حج کو گزارش کی ہے کہ وہ حج پر واز سے قبل پولیو ، گردن توڑ بخار اور نزلہ کی ویکسینیشن ضرور کروا لیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حج کیلئے ویزا لگا پاسپورٹ ، ٹکٹ اور گلے کا لاکٹ پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ملے گا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...