درس و تدریس کا شعبہ اساتذہ کیلئے پر کشش نہیں رہا ، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ درس و تدریس کا شعبہ کیلئے پر کشش نہیں رہا جس کا نوٹس لیا جائے کیونکہ اس سے ملک کے سماجی اور معاشی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہو نگے۔ سرکاری سکولوں میں کیلئے سہولتوں کی کمی ہے جبکہ نجی شعبہ اساتذہ کا بھرپور استحصال کر رہا ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں نہ صرف اساتزہ کی طلب اور رسد کے مابین فرق بڑھ رہا ہے بلکہ اب اس شعبہ میں وہ لوگ آ رہے ہیں جنھیں کہیں اور کام نہیں ملتا جو ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ سرکاری سکولوں میں کی بھرتی ایک سیاسی معاملہ بن گیا ہے جبکہ انکی حاضری، درس و تدریس اورنظم و نسق کے نامناسب انتظام اور نگرانی کے نظام کی غیر موجودگی سے بھی طلباءاور ملکی مستقبل پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔