جے آئی ٹی رپورٹ میں نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے، حاجی محمد ریاض

17 جولائی 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق کونسلر میونسپل کارپوریشن حاجی محمد ریاض خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 20کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ پانامہ پانامہ کا شور مچانے والے رپورٹ اٹھا کر دیکھیں پوری رپورٹ میں میاں نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ محض مفروضوں کی بناءپر ملک کے منتخب وزیراعظم کی کردار کشی نہیں کرنی چاہیے۔ گزشتہ روز خیابان سرسید میں اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مسلم لیگی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کسی صورت میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔ انکی قیادت میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔
حاجی محمد ریاض