عوامی مسلم لیگ 13اگست کو جشن آزادی پر لیاقت باغ میں جلسہ کریگی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ نے اس مرتبہ 13اگست کو جشن آزادی کے سلسلے میں لال حویلی کی بجائے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں عوامی مسلم لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن شیخ رشید احمد نے کمشنر راولپنڈی کو جلسے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے درخواست دے دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ جلسہ 13اگست کو رات 10بجے منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد گزشتہ کئی سالوں سے لال حویلی کے باہر 13اگست کی رات کو جشن آزادی پر چراغاں اور جلسے کا اہتمام کرتے رہے ہیں