وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کوملک دشمنوں سے نجات دلائیں گے،طاہر ہ اورنگزیب

17 جولائی 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی خواتین پارلیمنٹیرئنز نے 70 ویںجشن آزادی کے موقع پر ملک و قوم کے استحکام ترقی ،خوشحالی اور جدو جہد آزادی کے عظیم رہنماوں و کارکنان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں یونین کونسل 29 کے چیئرمین جبران عباسی اور تحصیل رکن نادیہ کلثوم کے زیر اہتمام راولپنڈی میں دعائیہتقریب منعقد ہوئی جس میں اراکین قومی اسمبلی طاہرہ اونگزیب ، سیما جیلانی، اراکین صوبائی اسمبلی زیب النساءاعوان، مسز تحسین فواد ، لبنی ریحان اور راولپنڈی کے بلدیاتی اداروں کی خواتین اراکین نے شرکت کی اےم اےن اے بےگم طاہر ہ اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا قیام اللہ تعالی کی رحمت ہے اور جس طرح پاکستان مسلم لیگ نے قیام پاکستان کی بنیادرکھی تھی اسی طرح وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف پاکستان کوملک دشمنوں سے نجات دلائیں گے اور سازشیوں کے حربے ناکام بنائیں گے جو پاکستان میں ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں۔