ٹھیک ٹھاک راول روڈ توڑ کر دوبارہ انتہائی ناقص تعمیر کروائی،ظہیراحمداعوان
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )سابق اےم اےن اے اور دیگر حکومتی نمائندوں نے ٹھیک ٹھاک راول روڈ توڑ کر دوبارہ انتہائی ناقص تعمیر کروائی راول روڑ اور پارک کی ناقص تعمیر پر ہم نے متعدد بار احتجاج کیا جس پر تین دفعہ راول روڑ کو دوبارہ تعمیر کیا گیا لیکن اب بھی انتہائی ناقص تعمیر ہوئی ہے سیوریج کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا جونہی بارش ہوتی ہے راول روڑ سوئمنگ پول کا منظر پیش کر رہی ہوتی ہےظہیراحمداعوان چئیرمین سیٹزن ایکشن کمیٹی و راہنما پاکستان تحریک انصاف نے راول روڑ کے افتتاح کی تیاریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں حکومتی نمائندوں نے جتنے بھی پروجیکٹس تعمیر کیے ہے ان میں تاریخ ساز کیمشن اور کرپشن کی گئی ہے۔