کوئی مائی کا لعل نواز شریف اور چوہدری نثار میں قائم ” اعتماد اور دوستی “ کا رشتہ ختم نہےں کر سکتا ، شکیل اعوان

17 جولائی 2017

راولپنڈی( وقائع نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لعل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان میں 32سال سے قائم ” اعتماد اور دوستی “ کا لازوال رشتہ ختم نہےں کر سکتا قمر زمان کائرہ ،خورشید شاہ ،اعتزاز احسن جیسے بہت سے حسد کے مارے لوگ یہ حسرت اپنے دل میں لئے ہی دُنیا سے چلے جائیں گے کہ کبھی مسلم لیگ(ن) کے راہنما بھی پیپلز پارٹی کی طرح اپنی قیادت کو دھوکہ دیکر چڑھتے سورج کی پوجا شروع کردیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کی یونین کونسلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے منعقدہ اجلاس سے ”یوتھ سیکرٹریٹ شنکہ ہاوس “ میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان سے بھاگ کر سازشوں کے ذریعے میاں محمد نواز شریف کو گرانے کی کوشش کرنے والے عمران خان ،آصف زرداری ،سراج الحق کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے والے عمران ،زرداری یہ بات بھول چکے ہیں کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو پاکستانی عوام نے کروڑوں ووٹوں کے ذریعے وزیر اعظم بنایا ہے اُن کا ستعفیٰ مانگنے والے اپنی خیر منائیں ۔ عوام 2018ءکے عام انتخابات میںعمران خان کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے ”لمبی رخصت “ پر بھیجنے کا پروگرام ترتیب دے چکے ہیں پاکستان بھر سے مفاد پرستوں ،ابن الوقتوں اور موقع پرستوں کو ایک جگہ جمع کرکے نیاپاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کو قوم نشان عبرت بنا کر نیا سبق سکھائے گی تاکہ آئیندہ کوئی بھی سازشی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی روکنے کی کبھی ناپاک جسارت نہ کرسکے ۔