نواز شریف ، شہباز شریف اور اسحاق ڈار فوری طور پر مستعفی ہوجائےں، تحریک انصاف

17 جولائی 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شریف برادران اور وزےر خزانہ دنیا بھرمیں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،کابینہ اجلاس میں وفاقی وزےر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی وزیر اعظم کو سچ بولنے کا مشورہ دےا اور کہاکہ انہےں مشیر انہیںغلط مشورے دے رہے ہیں اانہوں نے ےہ بات اتوار کو راولپنڈی پرےس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کےااس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ طارق مسعود،سٹی صدرچوہدری اصغرایڈووکیٹ،چوہدری عدنان ، اظہر میر،ظہیر احمد اعوان ،فرح آغااور دیگر عہدیداران بھی موجودتھے قبل ازےں ریلی کی شکل میں پریس کلب پہنچنے والے کارکنان نے مری روڈ بلاک کردی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی بعدازاںمظاہرین سے اپنے خطاب کے دوران زاہد حسےن کاظمی نے وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان شرافت کا لبادہ اوڑھ کر 35 سال ملک کو لوٹتا رہا ، ان کی منزل اڈیالہ جیل ہے آج نہیں تو کل انہیں اپنی منزلپر پہنچا ہے اگر نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو عمران خان کی ایک کال پر عوام انہیں ایوانوں سے باہر نکال دیں گے،مقررین نے کہا کہ وسائل کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا خوش قسمت ترین ملک ہے لیکن نواز شریف ، شہباز شریف اور اسحق ڈار جیسے لوگوں کی حکمرانی ہماری بدقسمتی ہے، پانامہ کا معاملہ عالمی سطح پر منظر عام پر آیا جس میں نواز شریف سمیت 450 پاکستانیوں کے نام سامنے آئے سپریم کورٹ نے پانامہ کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر تاریخی فیصلہ کیا جس میں شریف خاندان بے نقاب ہو اور ان کی چوری ثابت ہوئی ان کے خلاف نیب میں 13 ریفرنس زیر التواءہیں، نواز شریف نے اربوں روپیہ چوری کر کے بچوں کے حوالے کر دیا جبکہ اسحاق ڈار نے لوٹ مار کر کے پیسہ دبئی بھیجا نواز شریف ، شہباز شریف اور اسحاق ڈار فوری طور پر مستعفی ہوں ورنہ عمران خان کی ایک کال پر عوام انہیں اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دیں گے قبل ازےں مظاہرے سے قبل سینئر صحافی اصغر شاد کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔