اصغر شاد منجھے ہوئے اور کہنہ مشق صحافی تھے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا

17 جولائی 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ¾جنرل سیکرٹری ضیااللہ چوہان ¾نائب اُمراءسید عزیر حامد ¾ رضا احمد شاہ ¾شیخ مسعود احمد ¾ قاضی محمدجمیل ¾رضوان احمداور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے سینئر صحافی ¾ مصنف اور کالم نگار اصغر شاد کی وفات پر دلیتعزیت کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اصغر شاد ایک منجھے ہوئے اور کہنہ مشق صحافی تھے۔وہ حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھتے تھے۔خاص طور پر راولپنڈی کی سیاست اور اس کے اُتار چڑھاﺅکے حوالے سے ان کے تجزیئے بڑے مشہور تھے اور قارئین انہیں ذوق وشوق کے ساتھ پڑھتے تھے۔ مرحوم دوست و احباب کا ایک وسیع حلقہ رکھتے تھے۔ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ ان کے ذاتی مراسم تھے۔صحافتی ¾ سیاسی اور سماجی حلقوں میں ان کو احترام کی نظر سے دیکھاجاتا تھا۔ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اصغر شاد کی مغفرت فرمائے۔ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جملہ پسماندگان اور سوگواران کو اس صدمہ پر صبر اور حو صلے کی توفیق عطا فرمائے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و میٹرو پولٹن راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان نے سینئر صحافی اصغرشاد کی وفات پر دلی رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دنیا سے رخصت ہونے سے جڑواں شہروں کی فضا ءسوگوار ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ اصغرشاد اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے جنہوںنے گہرے نقوش چھوڑے ہیں وہ ایک بلند پائیہ صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت محبت کرنے والی شخصیت تھے ۔ انہوںنے ایک طویل مدت اپنی صحافت سے وابستگی کے دوران لوگوں کے دل جیتے ۔ حاجی پرویز خان نے کاکہا کہ اصغر شاد کی خدمات کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ درےں اثناءمحکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی کے افسران اور عملے کے ایک تعزیتی اجلاس میں معروف سینئر صحافی اصغر شاد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)صوبائی کونسل کے رکن یاسر بٹ نے معروف صحافی اصغرشاد کی وفات کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک ہمدرد اور متحرک شخصیت تھے جنہوں نے اپنے شاندار کیئرئر کے دوران اعلی پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دیہی کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں مستحق ، مجبور و نادار افراد کی امداد اورسماجی بہبود کی سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ یاسر بٹ نے کہاکہ اصغر شاد کے انتقال کی خبر سے راولپنڈی شہر میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور ان کے ہزاروں چاہنے والوں کے دل غم سے نڈھال ہیں۔ انہوں نے غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور پس ماندگان کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطافرمائے۔ سابق ڈائرےکٹر محکمہ تعلقات عامہ پنجاب و صدر رفاعی تنظےم الاخوت کے صدر ثناءاللہ اخترنے روزنامہ نوائے وقت کے راولپنڈی بےورو کے چےف اصغر شاش کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کےا ہے -تنظےم کے اےک تعزےتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی قلم کو ہمےشہ عوام کے مسائل کو اجاگر اورقومی معاملات مےںشہرےوں مےں آگاہی پےدا کرنے نےزصحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لےے استعمال کےا اور صحافت کے شعبے مےں اعلی رواےات قائم کےں اور قابل ستائش خدمات سرانجام دےں-اجلاس مےں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل نے شرےک تھے - ا س موقع پر اللہ تعالی سے دعا کی گئی کہ وہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت مےں جگہ دے اور پسماندگان کو ےہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطا کرے - سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ گلشن آباد شریف پیر سرکار جی نے کہا ہے کہ سینئر صحافی محمد اصغر شاد انتہائی دلیر، نڈر اور بے باک صحافی تھے۔ انہوں نے تمام عمر ملک و قوم اور ادارہ نوائے وقت کیلئے گرانقدر، قابل فخر صحافتی خدمات سرانجام دیں۔ بابائے صحافت جناب مجید نظامی مرحوم اور روزنامہ نوائے وقت سے انہیں خصوصی عقیدت تھی۔ وہ باصلاحیت اور کہنہ مشق صحافی تھے۔ انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انکی وفات سے شعبہ صحافت میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جو آسانی سے پُر نہیں ہوسکے گا۔قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے سینئر صحافی اور روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی کے بیوروچیف اصغر شاد کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے فرزند عمران اصغر کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور سوگوار خانوادہ کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔