دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں قرآن و سنت کی تعلیم دی جاتی ہے

17 جولائی 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار کے مہتمم مولانا اشرف علی نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں قرآن و سنت کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ان مدارس اور طلباءکا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلامی تعلیم حاصل کرنے والے دیندار اور صالح طلباءپر دہشت گردی کا الزام لگانا ایک منفی رجحان بن چکا ہے۔ معاشرے میں اسلامی تعلیمات اور اقدار دینی مدارس کے طلباءاور علماءکی کوششوں سے فروغ پا رہی ہیں۔ دینی مدارس میں طلباءکے داخلے قومی شناختی کارڈ سمیت تمام کوائف کے ساتھ کئے جاتے ہیں۔ وہ اتوار کو دارالعلوم تعلیم القرآن کےلئے تعلیمی سال کے آغاز پر افتتاح و سباق کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں دورہ حدیث‘ تخصیص‘ تجوید‘ حفظ اور درس نظامی کے 800 طلباءنے شرکت کی۔ شیخ الحدیث مولانا عون الخالق نے اس موقع پر بخاری شریف کی حدیث کا پہلا سبق پڑھایا۔