پانامہ کیس میں میاں نوازشریف اوران کاخاندان سرخروہوگا، سجادخان

17 جولائی 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء،سابق نائب تحصیل ناظم راولپنڈی اورچیئرمین یونین کونسل نمبر42ملت کالونی سجادخان نے کہاہے کہ امریکہ اورپاکستان کی70سالہ دیرینہ دوستی ہرقسم کے مفادات سے بالاترہے اوردونوں ممالک کی ےہ دوستی ہرآزمائش پر پوری اتری ہے امریکہ پاکستان کابااعتماددوست ہے اسی وجہ سے حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیرسمیت بھارت اورپاکستان کے تنازعا ت حل کرانے کےلئے امریکہ کوثالثی کرنے کی پیشکش کر رکھی ہے امریکہ واحدملک ہے جس پر سعودی عرب اورپاکستان سمیت بیشترمسلم ممالک اعتمادکرتے ہیںمیاں نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران پاکستان نے اقتصادی اورمعاشی شعبو ں میں بے مثال ترقی ہے اوربجلی ،گیس کے بحران پرقابوپالیاگیاہے جبکہ سی پیک کامنصو بہ بھارت سمیت پاکستان دشمن ممالک کوایک آنکھ نہیں بھارہاہے جس کوسبوتاژ کرنے کےلئے پانامہ سکینڈل کو منظرعام پرلاکرپاکستانی سیاست میں گندڈالاگیاہے لیکن بہت جلدپانامہ کیس میںمیاں نوازشریف اوران کاخاندان سرخروہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے ریاض میںواقع پاکستانی سفارت خانے کے قونصلرشاہ فیصل کاکڑکے اعزازمیں پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدرراجہ یعقوب کی جانب سے دیئے جانےو الے الوداعی عشائیہ مےں اپنے صدارتی خطاب میںکیاتقریب سے مسلم لیگ سعودی عرب ریاض ریجن کے رہنما خالداکرم رانانے خطاب کرتے ہوئے قونصلرشاہ فیصل کاکڑکی 17سالہ بہترین خدمات کوسراہاجبکہ خطاب کرنے والوں میں قاضی اسحاق میمن،شمشادعلی صدیقی ،راناخادم حسین ،احسن منصور،ملک محموداعوان ،چوہدری ندیم ،جی ایم ملک ،چوہدری مجیداوردیگرشامل تھے سجادخان نے مزیدکہاکہ پاکستان اورامریکہ کی دوستی میں کوئی بھی بیرونی سازش حائل نہیں ہوسکتی اوریہ دوستی روزبروزمستحکم ہوتی رہے گی سجادخان اوردیگرمقررین نے پاکستان ،امریکہ اورسعودی عرب کے تعلقات پرتفصیل سے روشنی ڈالی اوراسے ہرقسم کے مفادات سے پاک قراردیااورکہاکہ ہر مشکل وقت میںان ممالک نے ایک دوسرے کاساتھ دیاہے ۔