21جولائی کوسراج الحق واہ کینٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے،انعام الحق

17 جولائی 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات وصدرمیڈیا کمیٹی انعام الحق اعوان نے کہاکہ 21جولائی کوامیرجماعت سینیٹرسرا ج الحق تاج مارکی گراﺅنڈواہ کینٹ میں”احتساب سب کا “تحریک اورعوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بڑے جلسہ عام میں بطو رمہمان خصوصی شریک ہوں گے اس موقع پر امیرضلع شمس الرحمن سواتی،سابق ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید،امیدوارپی پی8محمدوقاص خان ،راجہ محمدجواد ودیگرقائدین بھی خطاب کریں گے۔وہ جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد ہ میڈیا کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر جلسہ کے کوآرڈینیٹرراجہ حبیب، ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل میڈیا حنان چیمہ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وحیدحیدرشاہسمیت زونل میڈیاکوآرڈینیٹرزاورممبران میڈیا کمیٹی بھی اجلاس میں شریک تھے۔