نجی گارڈ رکھنے کے باوجود چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انجمن تاجران جناح روڈ گوالمنڈی کے زیراہتمام تاجروں کا اجلاس طارق وحید بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نجی گارڈ رکھنے کے باوجود چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر پولیس اسٹیشن میں پولیس نفری میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ بازاروں اور مارکیٹوں میں پولیس گشت کا عمل مو¿ثر بنایا جاسکے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پولیس سیکورٹی گارڈز نہ رکھنے کی آڑ میں تاجروں کے خلاف بلا جواز کارروائی کرتی رہی ہے جبکہ چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والے تاجر نجی گارڈز رکھنے کی استطاعت نہیں رکھتے جبکہ پولیس نفری میں کمی اور پولیس گشت کا نظام مو¿ثر نہ ہونے کی وجہ سے نجی گارڈ رکھنے کے باوجود چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے سے تاجر پریشان ہیں۔ طارق وحید بٹ نے سٹریٹ کرائمز میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر پولیس اسٹیشن میں پولیس نفری میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے کیونکہ پولیس ملازمین کی موجودہ تعداد صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے انتہائی ناکافی ہے۔ اجلاس میں انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری بلال خان کے علاوہ ملک تنویر، حاجیاشرف غنی، نسیم خان، فیصل حمید، ناصر اقبال اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔
طارق وحید بٹ