نوازشریف کے بعد زرداری کا بھی احتساب ہو گا، لیاقت جتوئی

17 جولائی 2017

دادو( نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ءاور سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہاہے کہ عوام کرپٹ اور نام نہادوں کو بھی پہچان چکے ہیں نواز شریف کے بعد زرداری کا بھی احتساب ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامشورو سے بیٹو جتوئی تک نکالی جانے والی گونوازگو مارچ سے دادومیں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب کے احتساب کا وقت آچکا ہے اب کرپشن کا کھیل اور نہیں چل سکتا ، لیاقت جتوئی نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان میں انصاف کا نظام ، کرپشن سے فری ماحول غریبوں کے مسائل حل کرنے صاف ستھرے ماحول کے نظام کے ساتھ پاکستان کی تقدیر میں تبدیلی کا نظام لیکر آنا چاہتے ہیںانہوں نے کہا کہ آج نورآبادی سے جامشورواور دادو تک گو نواز گو مارچ نکالا گیا ہے اور اسی ریفرینڈم سے نواز شریف کو یہ بتانا چاہتیں ہیں کہ میاں صاحب استعفیٰ دیکر احترام سے چلے جائیں اورعوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس کریں جس کیلئے ملک کی عوام بیتاب ہے ورنام ہم بھرپور تحریک چلائیں گے ،انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی 10سالون سے کرپشن لوٹ مار اقربا پروری عروج پر ہے سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا ہے سرکاری تعلیم صحت کا دور دور تک نام و نشان نہیں ہے لوگ پرائیوٹ کلینکوں سے ہزاروں اور لاکھوں روپئے دیکر علاج کروا رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے احتساب کے بعد زرداری کے احتساب کا وقت ہے جلد ہی زرداری کا بھی احتساب ہوگا ،ا س موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار عاشق علی زو¿نر، رئیس شاہنواز چانڈیو، ڈاکٹر غلام عباس مہیسر، محمد حسن جتوئی، اور دیگر بھی شامل تھے اس سے قبل ریلی کے جامشورو سے دادو پہنچنے پر سیہون،بھان سعید آباد میں بھی والیانہ استقبال کیا گیااور عوام کی جانب سے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
لیاقت جتوئی