بلاول بھٹو سے ندیم افضل چن کی ملاقات پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہیں دم توڑ گئیں

17 جولائی 2017

اسلام آباد( خبر نگار خصو صی )پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تمام افواہیں دم توڑگئیں ،انہوںنے بیرون ملک سے واپسی پرچیئرمین بلاول بھٹوزرداریسے ملاقات کی اورگزشتہ روزقمرزمان کائرہ کے ہمراہ زرداری ہاو¿س اسلام آبادمیں پریس کانفرنس بھی کی ۔تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ہیں اورکچھ عرصہ سے میڈیامیں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ندیم افضل چن پیپلزپارٹی کوچھوڑکرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں لیکن انہوںنے ملک واپسی پرسب سے پہلے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی ۔