نواز شریف نے بلیک منی وائٹ کرنے کیلئے ن لیگ استعمال کی‘ فواد چودھری

17 جولائی 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے ان کے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ ہوا اور نوازشریف نے بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے نون لیگ کا استعمال کیا ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نون لیگ کے وزرا نے مٹھائیاں بانٹیں اور اب جے آئی ٹی کے خلاف سازشیںکی جارہی ہیں سازشیں تلاش کرنے والے پہلے رپورٹ کو پڑھ لیں اور شریف فیملی کا دفاع کرنے والے پہلے ملک کے وفا داربنیں انہوں نے ےہ بات اتوار کو اسلام آباد مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت کوبتایا گیا کہ 2005 میں عزیزیہ مل فروخت کی گئی جس کی رقم 63.1 ملین سعودی ریال بنی جو حسین نواز کو ملی جب کہ عزیزیہ مل میں دیگر شراکت داروں کو کچھ بھی نہیں ملا اور جب جے آئی ٹی نے مل فروخت کرنے والی لافرم سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی تصدیق کی اور کہا کہ عزیزیہ مل سے ملنے والی رقم کے ذریعے ہلٹن میٹل کمپنی کھولی گئی جو جون 2005 میں ہی تیار گئی تھی اس کے لئے پیسہ بھی نوازشریف نے ہی پاکستان سے بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کا دفاع کرنے والے وزرا تسلی سے جے آئی ٹی رپورٹ پڑھیں اور پھر اس پر بات کریں۔ دانیال عزیز جیسے سکول ماسٹر جو پوری کلاس کو فیل کراتے ہیں ایسے لوگ پوری نون لیگ کو گائیڈ کررہے ہیں اب آئندہ ہفتے میں حکومتی جماعت کو بھی پتہ چل جائے گا کہ کسی ایک شخصیت کی اندھی پوجا کے بجائے قیادت کو تبدیل کرنا ہی ان کے مستقبل کے لئے بہتر ہوگا۔