گورنر ہونے کے باوجود محمد زبیر کا مفاد سندھ کے ساتھ نہیں‘ سپریم کورٹ نے کہا تھا نیب دفن ہو چکا: مراد علی شاہ

17 جولائی 2017

کراچی (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر ہونے کے باوجود محمد زبیر کا مفاد سندھ کے ساتھ نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب کیلئے سپریم کورٹ نے ہی کہا تھا کہ نیب دفن ہو چکا۔ نیب بل پر گورنر سندھ نے جو اعتراض کئے‘ انہیں بل واپس کرنے کا اختیار ہے۔ اس پر اسمبلی میں بات کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 1999ءمیں مشرف نے نیب کا قانون ایمرجنسی میں نافذ کیا تھا۔ 17 ویں ترمیم میں اس قانون کو تحفظ فراہم کیا گیا۔