منتخب وزیر اعظم کا راگ الاپنے والے پیپلز پارٹی کے منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیجتے وقت خاموش کیوں تھے‘ عزیز الرحمن چن
لاہور (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی سے ملک اندرونی طور پر کمزور اور انتشار کا شکار ہو گا۔ منتخب وزیر اعظم کا راگ الاپنےوالے پیپلز پارٹی کے منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیجتے وقت خاموش کیوں تھے۔ جمہوریت کے استحکام کے لئے نواز شریف وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو جائیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور قومی اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے محاز آرائی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں وزیر اعظم کو جمہوری اور عوامی طاقت کے آگے مجبوراً کرسی چھوڑنا پڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے جتنے بھی دعوے کئے تھے وہ ریت کی دیوار ثابت ہو ئے ہیں، عوام کو کسی قسم کا ریلیف میسر نہیں۔ سرمایہ دار بیرونی ممالک کا رخ کر رہے ہیں، توانائی بحران خوف ناک شکل اختیار کر چکا ہے، اربوں ڈالر کا کالا دھن باہر جا رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔