لاہور: 1750روپے کا چالان، رکشہ ڈرائیور ہائی وولٹیج پول پر چڑھ گیا

17 جولائی 2017

لاہور(آن لائن)ٹریفک پولیس کی جانب سے 1750روپے کا چالان کئے جانے پر رکشہ ڈرائیور ماڈل ٹاﺅن کچہری کے سامنے ہائی ولٹیجپول پر چڑھ گیا تھا جس پر ریسکیو ٹیموں نے اس سے مذاکرات کے بعد اسے نیچ اترارا۔ متاثرہ شخص کا کہناتھا وہ ایک رکشہ ڈرائیور ہے گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے اس کا 1750 روپے کا چالان کر دیا تھا جس پر ٹریفک پولیس کے رویے کیخلاف احتجاجا پول پر چڑھ گیا۔ مذکورہ شخص کا کہنا ہے میرا تعلق جھنگ سے ہے میری ایک بیٹی اور بیوی مریضہ ہے ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے عائد بھاری جرمانہ ادا نہیں کر سکتا ۔ٹریفک اہلکاروں کو تمام دستاویزات اور لائسنس دکھانے کے باوجود سمجھ سے بالاتر ہے،اس کا کہنا تھا کہ پولیس کے اعلی حکام کو ٹریفک اہلکاروں کے رویے کا نوٹس لینا چاہئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز بھی موجود تھی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔اس شخص کو جب نیچے اتارا گیا تو اس کے جسم پر زخموں کے نشان تھے ۔ پولیس نے متاثرہ شخص کو حراست میں لے لیا۔