اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورہ فرانس کیخلاف شدید احتجاج

17 جولائی 2017

پیرس(صباح نیوز)پیرس میں فلسطینیوں کے ہمنوا کارکنان اور جماعتوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے فرانس کے دورے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہودی بستیوں کی آباد کاری اور غزہ کے محاصرے کی اسرائیلی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔احتجاج میں شریک افراد فرانسیسی دارالحکومت کے ریپبلک اسکوائر پر جمع ہوئے۔ انہوں نے ہاتھوں میں اسرائیلی وزیر اعظم کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن پر قاتل، فسطائی اور اذیت پسند لکھا ہوا تھا۔