چینی لڑاکا طیاروں کی سمندر کے اوپر فضا ئی مشقیں

17 جولائی 2017

بیجنگ (اے پی پی) چینی فضائیہ کے جنگی لڑاکا طیاروں نے سمندر کے اوپر طویل فاصلے تک پرواز کرنے کی مشقیں کیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی فضائیہ کےبیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں تائیوان اور جاپان کی قریبی سمندری حدود تک کی گئیں اور اِن کا مقصد سمندر کے اوپر دورانِ پرواز جنگی صلاحیتوں کی جانچ کرنا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں رواں برس کے لیے پلان کی گئی معمول کی مشقوں کا حصہ تھیں۔