ٹرمپ کی متضاد پالیسیاں عالمی سکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں : ایران

17 جولائی 2017

تہران (اے پی پی) ایران نے امریکی صدر کے گزشتہ ہفتے کے ا±س بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں ا±نہوں نے ایران کو سرکش ریاست قرار دیا تھا۔ ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی من چاہی اور متضاد پالیسیاں حقیقت میں عالمی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کوٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران، شمالی کوریا اور شام جیسی سر کش ریاستیں اور ان کی مالی معاونت کرنے والے ملک سلامتی کے نئے خطرات کو جنم دے رہے ہیں۔