راولپنڈی، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ر یلو ے پولیس کانسٹیبل قتل

17 جولائی 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کوقتل کردےا اور فرار ہوگئے مقتول اہلکار کی نعش پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردی گئی پولےس نے بتاےا کہ اتوار کو ریلوے پولیس کا کانسٹیبل محمد صدیق ریلوے سٹیشن پراپنی ڈیوٹی کے بعد واپس گھر آ رہا تھاجب وہ اپنے گھر کے قرےب ہی تھا تو دھاک لگائے بےٹھے مسلح افراد نے اس پر فائرنگکر دی مقتول پولےس اہلکار کو سات گولےاں لگےں جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگےا ایس ایچ او احسن کیانی نے بتایا کہ ملزمان نامعلوم تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے مزےد تفتےش کر رہے ہےں نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔