ترک شہری سربیا میں دہشتگردی کے الزام میں گرفتار

17 جولائی 2017

بلغراد (آن لائن)سربیا میں مبینہ طور پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت ترک شہری کو گرفتار کر لیا گیا ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نےبتایا کہ اس شخص کو ہنگری کی سرحد پر واقعی ہورگوز نامی کراسنگ سے حراست میں لیا گیا۔ یہ شخص دہشت گردی کے الزامات میں مطلوب تھا۔ مذکورہ شخص کا پورا نام ظاہر کرنے کی بجائے اس کے ناموں کے پہلے حروف اے آر بتائے گئے ہیں۔