این اے 260 جے یوآئی کے عثمان بادینی رکن قو می اسمبلی منتخب
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260پر ضمنی انتخاب مکمل ،تما م 407پو لنگ اسٹےشنوں کے غےر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیدوار انجینئر میر عثمان بادینی نے 43191 ووٹ حاصل کر کے میدان مارلیا بی این پی(مینگل) کے میر بہادر خان مینگل دوسرے ،جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جمال ترکئی تیسرے اور پیپلزپارٹی کے سردار زادہ عمیر محمد حسنی چوتھے نمبر پر رہے تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260کوئٹہ کم چاغی کم نو شکی کے ضمنی انتخاب میںکل 407 پولنگ اسٹےشنوں کے غےر حتمی غےر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیدوار انجینئر میر عثمان بادینی43ہزار 1سو 91ووٹ لیکر کامےاب ہوگئے ،بلوچستان نیشنل پارٹی( مینگل) کے امیدوار میر بہادر مینگل37ہزار2سو ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ حکومتی جماعت پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جمال ترکئی 19ہزارووٹ لیکر تیسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار زادہ عمیر محمد حسنی15ہزار 4سو 13 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے ۔۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی وفات کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 260پر ضمنی انتخاب کے دوران پورا دن پولنگ خوش اسلوبی ہوئی اس موقع پر سکےورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔دریں اثناءڈپٹی چیئرمین سینیٹ و جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے قوم پرستی کے نا م پر ووٹ لینے والوں کو عوام نے مستر د کردیا ہے ،نفرت کی سیاست نے بلوچستان کو تباہی کے دہا نے پر لا کر کھڑا کردیا ہے ،صوبے میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،این اے 260کے ضمنی انتخاب میں جمعےت علما ءاسلا م کی فتح نے ثابت کیا کہ جمعےت بلوچستان کی سب سے مقبول جماعت ہے اور آئند ہ الیکشن میں جمعےت علماءاسلام بلوچستان میں حکو مت بنائے گی ،ےہ با ت انہوں نے اتوار کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 کے ضمنی انتخاب میں کامےاب ہونے والے جمعےت علما ءاسلام کے امیدوارانجینئر عثمان بادینی کی گھر آمد کے موقع پر صحا فےوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی قائدین اور کارکنوں نے دن رات محنت کرکے عثمان بادینی کو کامیابی دلائی جس پر پارٹی قےادت اور کارکن مبارک باد کے مستحق ہیں ۔