آج سپریم کورٹ میں سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں،عاصمہ جہانگیر

17 جولائی 2017

اسلام آباد (این این آئی) سینئر وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ (آج)پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں ¾ معاملے کو سیاسی خلاءمیں نہیں لے جاناچاہیے ¾ (ن )لیگ ہاتھ باندھ کرلڑتی رہی اور مخالفین پنجے مارتے رہے ¾پھر انہیں خیال آیا کہ ہمارے ساتھ تو ہاتھ ہوگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف مشرف دور میں2006میں نیب میں کیسز تھے تو اس وقت کیوں نہیں کھولے گئے انہوںنے کہاکہ یہ اس لئے نہیں کھولے گئے آپ ہمارے ساتھ بچہ بن کر چلتے رہیں تو ٹھیک ہے ورنہ سارے کیسز کھل جائینگے انہوںنے کہاکہ (آج)پیر کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں انہوںنے کہاکہ معاملے کو سیاسی خلاءمیں نہیں لے جانا چاہیے انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ ہاتھ باندھ کرلڑتی رہی اور مخالفین پنجے مارتے رہے ¾پھر انہیں خیال آیا کہ ہمارے ساتھ تو ہاتھ ہوگیا۔