شوہر کے چچازاد بھائیوں نے 30 سالہ خاتون کو کاروکاری قرار دے کر قتل کردیا
کندھ کوٹ (این این آئی)کندھ کوٹ کے قریب تھانہ رسالدارکے حدود 27میل کے علاقہ میں بے رحم شوہر کے چچازادبھائیوں نے گاﺅں ارباب کھوسہ میں کاروکاری کے الزام میں30سالہ زاہدہ زوجہ ذوالفقارعلی کھوسہ کوپھانسی دیکرکاروکاری کے الزام میں قتل کردیا تھانیدار رسالدارکیمطابق لاش کی کندھ کوٹ اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرائی گئی ہے ملزمان شیربازاورآفتاب احمدکھوسہ بتائے جاتے ہیں جوشیخ برادری سے تعلق رکھنے والی مقتولہ خاتون کوشہر جانے سے منع کرتے تھے جس پر کاروکاری کا الزام عائد کرکے قتل کیا گیاہے تاہم مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔