کراچی سے ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری کا خاتمہ کردیا: ڈی جی رینجرز سندھ
کراچی(صباح نیوز+آن لائن)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کاخاتمہ کردیا ہے۔ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔ڈی جی رینجرزسندھ نے لیاری یوتھ فیسٹیول کی افتتاحیتقریب سے خطاب میں کہا لیاری میں امن لوٹ آیا ہے۔عوام اپنے بچوں کی سرگرمیوں پرنظررکھیں۔ لیاری نے بہت بڑے بڑے نام دیئے ہیں۔انہوں نے کہا ایدھی صاحب ہمارے دل میں رہتے ہیں۔ نوجوان اپنے اندر رول ماڈل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اطراف میں نظر رکھیں اورمشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔ دہشت کی علامت سمجھے جانے والوں کا آج کوئی نام لینے والا بھی نہیں۔