اسرائیلی فورسز نے جعلی مقابلہ میں فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

17 جولائی 2017

مقبوضہ بیت المقدس( آئی این پی) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ اس فلسطینی کی جانب سے دو مرتبہ فوجیوں اور پولیس اہکاروں پر فائرنگ کی، جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس کے بیان کے مطابق اس عسکریت پسند کو گھیرے میں لے کر گرفتاری کی کوشش کی جا رہی تھی ، جس پر اس نے فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا اور جوابی کارروائی میں شہید ہو گیا۔