گلگت،سیاحوں کی کوسٹر بابو سر کے مقام پر حادثے کا شکار،خاتون سمیت 3جاں بحق
گلگت (نامہ نگار) سندھ ٹھٹھہ سے آنے والے سیاحوں کی کوسٹر بابوسر کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے جبکہ 4 معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ کوسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے اور حادثے کے زخمیوں اور نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کے رشتہ داروں کو فون کر کے اطلاع کر دی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ٹھٹہ کے ایک ہی فیملی سے تعلق رکھنے والے یہ سیاح براستہ ناران بابوسر ٹاپ تک آئے اور وہاں سے واپس جاتے ہوئے کوسٹر نمبر RI 956 حادثے کا شکار ہوگئی۔ ہلاک شدگان میں مسما‘ انیسہ‘ فرحان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچوں سمیت درج ذیل افراد کے نام بتائے جاتے ہیں۔ حمیرہ ناز‘ علشباہ‘ نومان علی‘ انصار علی‘ یاشفین‘ سمیرہ‘ مہک‘ محمد عباس‘ محمد عمر اور مشتاق جبکہ نوعمر محمد اسفان‘ منیرہ‘ آمنہ‘ سمیزہ اور زرینہ اس المناک حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔