عمران صاحب!نواز شریف نے اپنے ورکرز کو کال دی ، تو آپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی:مریم اورنگزیب

17 جولائی 2017
عمران صاحب!نواز شریف نے اپنے ورکرز کو کال دی ، تو آپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی:مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ اور سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والا آج اداروں کی عزت اور حفاظت کی بات کر رہا ہے ¾تین عدالتوں سے مفرور دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے ¾عمرانخان خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کا تالا کھول کر اپنے منہ کو تالا لگائیں ¾عمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی اپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ¾سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی۔ ایک بیان میں وزیرمملکت مریم اور نگزیب نے کہاکہ اداروں کو گالی دینا والا شخص اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زکواة کے پیسے پے منی لاو¿نڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والا آج سپریم کورٹ کی حفاظت کی بات کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کے ورکرز آپ کی اصلیت جان کر دوسری پارٹیز میں شامل ہو رہے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ جو اپنے ورکرز کے ساتھ کر رہے ہیں وہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی اپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی انہوںنے کہاکہ عمران صاحب تحریک انصاف تو کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے صحیح کہا آپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ساری قوم دیکھ رہی ہے ¾آپ ایک چور ، جھوٹے اور ذہنی مریض ہیں۔