چودھری نثار جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال اور اپنی وفاداری سے متعلق آج پریس کانفرنس کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بدھ یا جمعرات کو پریس کانفرنس کریں گے۔ وہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال پر اپنا موقف دیں گے۔ وہ کابینہ اجلاس میں خود سے متعلق سوالوں کے جوابات دیں گے وزارت داخلہ کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے بدھ یا جمعرات کو پریس کانفرنس کریں گے۔ وہ پریس کانفرنس میں سیاسی صورتحال اور اپنی وفاداری کے متعلق بھی جس پر لوگوں کی جانب سے شکوک وشبہات ظاہر کئے گئے ہیں اظہار خیال کریں گے۔ اس کےساتھ ساتھ وہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال پر بھی اپنا م¶قف دیں گے۔