ملک کو لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا و قت آ گیا‘ پرویز مشرف
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے دبئی میں پارٹی ورکرز سے بات کرتے ہوئے کہا جے آئی ٹی کے ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہت ایمانداری اورمحنت سے کام کیا۔ وقت آ گیاہے کہ پاکستان کو لوٹنے اور اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکثر سوچا کرتے تھے کہ یہ جھوٹے لوگ پاکستان پر کیوں مسلط ہیں۔ قوم معاشی اوراخلاقی تباہی کی طرف بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان کی کسی کو پرواہ نہیں عوام غربت اور قرضوں کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں اور کوئی پرسانِ حال نہیں۔ لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔ د±نیا مکافاتِ عمل ہے وہ جھوٹوں کو د±نیا میں بھی ذلیل اور رسوا کرتا ہے۔ ا±مید کرتا ہوں کہ جے۔ائی۔ٹی کی طرح عدالت بھی انصاف کے تقاضوں اور عوام کی امیدوں پر پورا ا±ترے گی۔ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں مزید صوبے بننے چاہئیں تا کہ انتظامی مسائل حل ہو سکیں اور فیڈریشن مضبوط ہو۔ عمران خان کو چائیے باقی پارٹیز کو ساتھ ملائے اور سب سے پہلے پاکستان کے اصول کو مدِ نظر رکھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ سے گذر رہا ہے وقت آ گیا کہ ن لیگ کے ساتھ ساتھ تمام پارٹیز کے کرپٹ لوگو کا احتساب کیا جائے پی۔پی۔پی نے سندھ کو کچھ نہی دیا ملک کا پیسہ نکال کر پوری د±نیا میں جائدادیں بنائی میں۔ ان سب کا احتساب ہونا چائیے اور پاکستان کی عوام کا پیسہ ملک میں واپس آنا چاہیئے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ان جھوٹے اور کرپٹ سیاست دانوں سے نجات دلائے۔