اٹھمقام بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریائے نیل میں جا گری،4جوان شہید

17 جولائی 2017

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے قریب اٹھمقام پر بھارتی فوج نے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی جس سے پاک فوج کے 4جوان ڈوب کر شہید ہو گئے ایک شہید جوان کی میت مل گئی جبکہ تین جوانوں کی تلاش جاری ہے، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر اور بھرپور جواب دیا۔